لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مصباح الحق نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو منتخب کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘سرفراز بہترین کپتان ہے، وہ کافی سمجھدار ہے اور جب بھی اسے کسی ٹیم کی قیادت سونپی گئی اس نے اپنی ذمہ داری کے ساتھ انصاف کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم کافی متوازن ہے اور وہاں کی کنڈیشنز سے بھی کھلاڑی کافی حد تک واقف ہیں لہٰذا ان کے پاس اچھا پرفارم نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔حالیہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے مصباح الحق نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ‘ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کو سخت قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں