>اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایماواٹسن دنیا کی سب سے مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں۔ایما واٹسن کو یہ اعزاز ان کی حالیہ فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ریلیز ہونے کے بعد حاصل ہوا ہے۔ ایما نے اس فلم کیلئے ڈھائی ملین ڈالر معاوضہ لیا جبکہ انہیں پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کے منافع

سے پندرہ ملین ڈالرشیئر بھی ادا کیا جائے گا اس طرح ایما واٹسن کو ایک فلم میں کام کرنے کے مجموعی طور پر ساڑھے 17 ملین ڈالر ملیں گے جو کسی بھی خاتون اداکارہ کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز جینئفر لارنس کے پاس تھا۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں