پشاور(این این آئی)پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سید ظاہرعلی شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کمٹمنٹ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہے،سیاست چھوڑ سکتا ہوں لیکن پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پی پی پی کے صوبائی رہنماء سید ظاہرعلی شاہ کا کہنا

تھا کہ اخبارات میں میری اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک کی شائع ہونے والی تصویرسے غلط تاثرپھیلا،سیاست تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ سکتا ،ان کا کہنا تھا کہ میرے گھرن لیگ کے لوگ بھی آتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان کی پارٹی میں شامل ہورہا ہوںپی ٹی آئی کو اگلے انتخابات کی پڑی ہے،<

اپنا تبصرہ بھیجیں