>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ سوئزر لینڈ سے پاکستان میں رقم واپس لانے کیلئے بظاہر تو حکومت سوئس حکومت سے معاہدہ کر چکی ہے لیکن سوئزر لینڈ کے ایک سب سے بڑے بنک UBSمیں جس پاکستانی شخصیت کا

سب سے بڑا اکائونٹ موجود ہے وہ حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود ہیں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ میرا اسحاق ڈار سے مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے وہ اپنے اس کائونٹ کی تفصیلات تمام پاکستانیوں کے سامنے لائیں جس میں بے شمار دولت ہے۔ اس اکائونٹ کی دیکھ بھال کرنے والا اور کوئی نہیں بلکہ علی ڈار ہے۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں