>

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کا روایتی حریف بھارت کی سیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ ۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے دوران پنجاب رینجرز نے مشترکہ چیک پوسٹ پر بی ایس ایف کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔ پنجاب رینجرز کی طرف سے یہ تحفہ لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد وڑائچ نے

بھارتی کمانڈر کو دیا۔ واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر چین، سعودی عرب اور ترکی کے فوجی دستوںکی شرکت پر بھارتی ذرائع ابلاغ رپورٹنگ کر چکا ہےجبکہ پاکستان کی خوشیوں پر بری نظر رکھنے والی ہندو انتہا پسند تنظیمیں جو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں پنجاب رینجرز کے بی ایس ایف کو مٹھائی کے تحفے پر سیخ پا ہیں۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں