اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا عمران خان کو خراج تحسین، پانامہ کیس میں ذاتی دلچسپی لینے پر سابق صدر نے تمام کریڈٹ کپتان کی جھولی میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے

وکلا نےمقدمہ کیسے لڑا اس پربارے میں علم نہیں مگر عمران خان کی پانامہ کیس میں ذاتی دلچسپی کے باعث اس کیس کو عدالت اور عوام نے پذیرائی بخشی جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر پیشی پر وہاں بذات خود جا کر سپریم کورٹ میں سماعت سنتے تھے جس کی وجہ سے میں تمام کریڈٹ عمران خان کو دیتا ہوں۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں