>انقرہ(این این آئی)ترک صدر ایردوآن نے تنبیہ کی ہے کہ ’یورپی شہریوں کے غیر محفوط ہو جانے کا خطرہ‘ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی یونین کے رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونین نے اسی طرح جھگڑے فساد کو ہوا دی، تو یہ خطرہ پیدا ہو جائے گا کہ یورپی شہری دنیا کی کسی بھی شاہراہ پر آزادانہ گھوم پھر نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ (یورپی یونین) نے اپنا یہی رویہ برقرار رکھا تو کل دنیا کے کسی بھی حصے میں کوئی بھی
رپی یا مغربی شہری پر امن اور محفوظ انداز میں چہل قدمی نہیں کر سکے گا۔ترک صدر ایردوآن نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ترکی ایسا ملک نہیں جسے ’دبایا جائے، جسے ستایا جائے، جس کے وقار کے ساتھ کھیلا جائے، جس کے وزارء کو دروازے پر کھڑا کے انتظار کرایا جائے یا جس کے شہریوں کو زمین پر دھکیلا جائے۔ ان کے بقول دنیا یورپ کے اقدامات کو بہت غور سے دیکھ رہی ہے،ہم بطور ترک شہری یورپ سے جمہوریت، انسانی حقوق اور دیگر آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں