اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ساحر لودھی سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری شادی ہو چکی ہے، بس اب شادی کا باقاعدہ اعلان کرنا رہ گیا ہے۔ پاکستان میں جلد ایک فنکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رخصتی کی تقریب ہوگی۔ اداکارہ میرا

کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہی ہے لیکن وہ پاکستان سے باہر رہتے ہیں۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بہت اچھی فیملی والے ہیں۔ جلد ہم شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے اور رخصتی کی ایک باقاعدہ تقریب پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں