اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام وہ واحد دین ہے جو اس وقت اپنی اصل حالت میں موجود ہے ۔ گو کہ اسلام دشمن عناصر نے اس میں تحریفات کی کوششیں کی مگر ہر بار اسلام کے محافظوں نے بڑے خوبصورت طریقے اور جوانمردی سے اپنی اساس اور اپنی بنیاد کی حفاظت کی ۔ مذہب اسلام میں جہاں جہاں سے بھی نقب لگانے کی کوشش کی گئی ان میں سب سے مکروہ سازش جھوٹی نبوت کا دعویٰ تھاجس آغاز آج سے نہیں بلکہ رسالت مآب ﷺ کے دور میں ہی

ہو گیا تھا ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں نبوت کا ایک دعویدار ظاہر ہوا ہے جسے ربوہ سے گرفتار لر لیا گیا ہے ۔ ملعون کا نام ناصر احمد سلطانی ہے۔ خبر پھیلتے ہی نبوت کے دعویدار اس ملعون شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا مگر روزنامہ خبریں کے مطابق ایک حکومتی شخصیت نے اس کی گرفتاری میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے بعد اس ملعون کو خفیہ اداروںنے ربوہ سے گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں