اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کے سسر انتقال کرگئے ، نمازجنازہ ادا، تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کے سسر حاجی میاں نذیر احمد وٹو انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ
نواحی گاؤں61 ای بی میں اداکی گئی ۔ نمازجنازہ میں میاں منظور احمد وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو ایم پی اے ، DSPمیاں مظہر اقبال وٹو ، میاں منور وٹو سمیت سیا سی ،سماجی شخصیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم حاجی میاں نذیر احمد وٹو کو مقامی قبرستان میں سیکڑوںسوگواران کی موجودگی میں سپردخا ک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں