>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مکھن ایک صحت مند غذا ہے جس کا استعمال ہماری صحت پر بہت سے مثبت اثرات ڈالتا ہے مگر اس کو روزانہ صبح ناشتے میں استعمال کرنے سے ذیابیطس جیسے خطرناک مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ناشتے میں روزانہ صرف 12 گرام مکھن کھانے کی عادت ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے کا خطرہ دو گنا بڑھا دیتی ہے۔ مکھن اور پنیر سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز اور ٹرانس فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا زیادہ استعمال ذیابیطس

ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے اس کے مقابلے میں دہی کھانا اس خطرے کو کم کرتا ہے۔ ذیابیطس کے بارے میں یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایسا مرض ہے جو ایک بار لاحق ہوجائے تو پھر اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا بس اسے طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران تین ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لے کر نتیجہ نکالا گیا کہ مکھن کا روزانہ استعمال اگلے پانچ برسوں میں ذیابیطس کا خطرہ دو گنا بڑھا دیتا ہے۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں