>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی باہمت خاتون جو رکشہ چلا کر اپنی زندگی گزار رہی تھی ،اب وہ خاتون پہلے کی نسبت خوشحال زندگی بسر کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے سے پورے پاکستان سے لوگوں نے اس سے ہمدردی کی اور مالی امداد شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق رکشہ چلانےوالی خاتون کا کہنا تھا کہ اللہ نے میری پکارسن لی اورپاکستانی قوم نے میری بھرپور انداز میں مدد کی۔پاکستان کے علاوہ بیشتر ممالک سے بھی

لوگوں نے میری مالی اور اخلاقی مددکی۔میں اپنی چار بیٹیوں اور تین نواسیوں کی پرورش کرتی ہوں، ہمارے گھر میں کئی روزتک کھانا نہیں بنتا تھا ،میرے پاس اپنی بچیوں کو اچھا کھانا کھلانے کے پیسے تک نہیںتھے لیکن لوگوں نے میری مالی مدد کی جسکے بعد میں اب اپنی بچیوں کی ضروریات پوری کرسکتی ہوں۔اللہ کے فضل سے میرے پاس اس وقت 10لاکھ اکٹھا ہو گئے ہیں جس کے زریعے میں بچیوں کی شادیاں بھی کر سکتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں