>لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میرے سب سے تعلقات اچھے ہیں۔ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے۔کپتانی یقیناً کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم بات ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ یہ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کےلیے اپنی

پوزیشن کلیئر کریں۔سیریز سے قبل پاکستان کی ون ڈے کی عالمی رینکنگ آٹھویں ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی نویں ہے۔ جو ٹیمیں اس سال30 ستمبر تک عالمی رینکنگ میں پہلی آٹھ پوزیشنز پر ہونگی وہ ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہونگی۔ون ڈے ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، کامران اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، آصف ذاکر، فہیم اشرف، جنید خان، محمد اصغر اور شاداب خان پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں