>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن میں واضح نصیحت موجود ہے کہ جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔ اس آیت کا نمونہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب کشمیرہائی وے پرایک گاڑی میں آتشزدگی کے باعث ڈرائیور گاڑی میں پھنس چکا تھا جسے فرشتہ نما شہریوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر جلتی گاڑی سے زندہ باہر نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکشمیرہائی وے پرگزشتہ روزایک گاڑی میں حادثہ

کے باعث آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجہ میں گاڑی آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئی جبکہ چندبہادرشہریوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کرآگ میں لپٹی ہوئی گاڑی کےاندر پھنسے ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔شہریوں کے اس اقدام پر لوگ انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں جبکہ اس تمام کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد انسانی جان بچانے کی شہریوں کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں