اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الااقوامی ائر پورٹ پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمدچوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کو چیک ان کاؤنٹر پر لائن توڑنے پر مسافروںسے سننا پڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ارسلان افتخار کو لائن توڑنے پر نامعلوم مسافر کی جانب سے شدید تنقید

کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ویڈیو میںارسلان افتخار نے لائن میں نہ کھڑے ہونے کی وضاحتیں پیش کیں مگر مسافر نہ مانا جس کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کو سمجھایا اور معاملے کو رفع دفعہ کرایا۔اس کے بعد ارسلان افتخار اپنی جگہ سے واپس چلے گئے ۔ویڈیوانٹرنیٹ پر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں