اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جب کہ کوئٹہ، ژوب ‘راولپنڈی، اسلام آباد ،، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں

اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یوم پاکستان 23 مارچ کوجڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آبادمیں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں ہلکی ساتھ بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں