اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے تحت کوریا کا بینک آئی ٹی پارک کیلئے قرض فراہم کرے گا،پارک کی تعمیر پر 10ارب روپے لاگت آئے گی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ٹی پارک کثیر الجہت ہوگا اور ٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کرنے میں مددگار ہوگا۔منگل کو پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان آئی ٹی پارک کے

قیام کیلئے معاہدہ طے پاگیا،یہ ملک کا پہلا جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا،آئی ٹی پارک میں 5ہزار آئی ٹی ماہرین کیلئے جگہ مہیا ہوگی،اس نوعیت کے آئی ٹی پارک کراچی اور لاہور میں بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔معاہدے کی دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوریا کے قرض سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی،قرض کی فراہمی کیلئے کوریا کے بینک کے شکرگزار ہیں۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں