اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی بلال ورک کو اچانک دل کی تکلیف ہوگئی جس پر رانا محمد نذیر نے انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال پہنچایا جہاں ان کو فوری طبی امداد دی گئی اور اب بلاول ورک کی طبعیت بہتر ہے۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا کہ اچانک بلال ورک کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور انہیں دل کی شدید تکلیف شروع ہوگئی۔ اس دوران رکن قومی اسمبلی رانا محمد نذیر نے فوری طور پر انہیں پمز ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی ای سی جی کے بعد طبی امداد دی گئی اور اب بلاول ورک کی طبعیت بہتر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں