نیویارک(آئی این پی)امریکہ نے 8 مسلم ممالک پر دوران پرواز الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے دوران پرواز سفر کرنیوالے 8 مسلم ممالک پر الیکٹرنک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اب مسافر لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ اور کیمرہ اپنے سامان کیساتھ نہیں لے جاسکیں گے ، اس پابندی کا اطلاق 8 ممالک کے 10 ایئرپورٹ پر ہوگا جن میں مصر ، ادرن ،

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پالیسی بیان جمعرات تک آنے کی توقع ہے جس میں پابندی سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ایئرلائنز کی جانب سے بھی مسافروں کو ٹوئیٹ کی گئی ہے جس میں مسافروں کوہدایت جاری کیں ہیں کہ دوران پرواز کوئی مسافر اپنے ساتھ الیکٹرانک مصنوعات مثلا ممنوعہ آلات ،لیپ ٹاپ ،کیمرہ ساتھ نہ لائیں ان آلات پر مکمل پابندی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں