اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی جنید سلیم نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں دانستہ احتیاط کے طور پر سیاستدانوں کی گرفتاریوں سے فی الوقت چشم پوشی کی جا رہی ہے۔ ایسا اس لئے کیا جا رہا ہے کہ فوراََ ملک میں حالات خراب نہ ہو جائیں لیکن آگے چل کر آہستہ آہستہ ان سب لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا جو کرپشن اور

دیگر معاملات میں ملوث ہیں، جنید سلیم نے کہا کہ سب سے پہلے گرفتاری ایک صوبائی وزیر کی ہوگی جنہیںایک دو روز قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس صوبائی وزیر کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایک خاتون ٹی وی اینکر کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، وہ خاتون ٹی وی اینکر شرجیل میمن کے انتہائی قریبی ہیں اور شرجیل میمن کیلئے وہی کام کرتی ہیں جو ایان علی ، آصف علی زرداری کے لئے کرتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں