اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے تحقیقات، پی سی بی کے بعد پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی کا بھی ایف آئی اے کی تحقیقات پر اعتراض۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد اب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی ایف آئی اے کیکھلاڑیوں سے تحقیقات پر اعتراض کردیاہے۔ایک بیان

میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری ہمارے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے لہٰذاآئی سی سی کارروائی پر اعتراض کرسکتا ہے،ایف آئی اے سے کہیں گے کہ ہمیں کام کرنے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے خلاف پی سی بی کی تحقیقات جاری ہیں جسے مکمل کرکے ایف آئی اے کو دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں