اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں میں توسیع کااختیارواپس لے لیاہے۔وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ کراچی میں پاسپورٹ آفس میں کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب پاسپورٹ آفس کراچی کے 2اہلکار

وںکوگرفتاربھی کرکے باقاعدہ تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ اس واقعے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اس سکینڈل میں ملزمان سے کرپشن کی مکمل رقم وصول کی جائے جبکہ اب محکمہ پاسپورٹ کی بجائے آئندہ ویزہ میں توسیع کے لئے منظوری وزارت داخلہ دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں