سرگودھا (آئی این پی )23 مارچ کو یوم پاکستان پر اگر عام تعطیل پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر 4 چھٹیاں کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، 23مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے

نیز بینکوں ، اسٹک مارکیٹوں میں بھی تعطیل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جس کے باعث تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیاں ، ہائی کورٹس، سیشن کورٹس، بینکنگ کورٹس ، کنزیومر کورٹس سمیت مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اس موقع پر ملک کے تمام بڑے شہرون میں 23 مارچ کے حولے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 23مارچ بروز جمعرات عام تعطیل کے اعلان کی وجہ سے وفاقی محکموں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر ہفتہ اور اتوار کو سرکاری عام تعطیل کو ساتھ ملا کر چار چھٹیاں کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے اس طرح وفاقی ملازمین کی اکثریت چار چھٹیوں کا مزہ اڑائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں