>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی دلوں کے بادشاہ نکلے، پی ایس ایل وننگ ٹرافی لیکر عام نوجوانوں کے درمیان جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور کوچ محمد اکرم پی ایس ایل وننگ ٹرافی لیکر عام نوجوانوں کے درمیان جا پہنچے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے جاوید آفریدی اور محمد اکرم کیساتھ ٹرافی کے ہمراہ

سیلفیز بنائیںاور ان یادگار لمحوں کو موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔جاوید آفریدی ، محمد اکرم اور پی ایس ایل فائنل ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے حق میں نعرے بازی کیساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاکستان کرکٹ کے حق میں بھی نعرے بازی کی جاوید آفریدی نے یہ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیں اور لکھا کہ ” اپنے لوگوں اور مٹی سے پیار کرتا ہوں! یہ ہے زلمی کی اصل طاقت۔ جیتی ہوئی ٹرافی گلی کرکٹ کھیلنے والوں کے درمیان ہے اور یہ لوگ ہی اصل فاتح ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں