اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی دنیاکے چند خوبصورت ممالک کی سیر بغیر ویزہ حاصل کیے بھی کرسکتے ہیں۔ کیونکہ چند خوبصورت ممالک میں داخلے کے لیے پاکستانی عوام کو پہلے سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ان ممالک میں داخلے پر پاکستانی عوام کو متعلقہ ملک کے امیگریشن احکام کی جانب سے فوراً وہیں ویزہ جاری کردیا جاتا ہے۔ان ممالک میں سے چند ممالک میں سری لنکا،ماکاؤ،تیمور لیسٹ،نیپال اور مالدیپ بھی شامل

ہیں،سری لنکا بحرِ ہند میں ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ملک ہے۔ یہ ملک اپنے دلکش برساتی جنگلات249 پھلنے پھولنے والی جنگلی حیات249 پرکشش ساحلوں اور قدیم کھنڈرات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہاں متعدد ایسے مقامات ہیں جہاں کی سیر کی جاسکتی ہے ماکاؤ ( Macau ) چین کے ایک بڑے سے خشکی کے ٹکڑے پر واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ چھوٹا سا ملک اپنی متاثر کن فلک بوس عمارات249 دوستانہ رویے کے حامل افراد اور تاریخی کھنڈرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ماکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات سیاحوں کے درمیان بیپناہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کو اس ملک میں بھی داخلے کے لیے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی اور انہیں ملک میں پہنچنے پر امیگریشن حکام کی جانب سے 30 دن کا ویزہ جاری کر دیا جاتا ہے۔تیمور لیسٹ (Timor۔Leste) ایک شاندار جزیرے پر واقع ملک ہے اور یہاں آپ کو انگنت خوبصورت قدرتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس ملک کے سمندروں کا صاف و شفاف پانی اور پرکشش ساحل ضرور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی سرسبز پہاڑ اور ناہموار چٹانیں بھی موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک خوشگوار احساس بخشتی ہیں۔ پاکستانی عوام کو اس ملک کی سیر کے لیے بھی پہلے سے ویزہ حاصل کرنے ضرورت نہیں پڑتی اور یہاں پہنچتے ہی امیگریشن حکام کی

جانب سے انہیں 30 دن کا ویزہ جاری کردیا جاتا ہے۔نیپال کو سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں آپ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے علاوہ متعدد قدرتی خوبصورت نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ پورا ملک ہی دلچسپ اور پرکشش سرزمین کا مالک ہے۔ پاکستانی عوام کو نیپال جانے کے لیے بھی پہلے سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں نیپال پہنچنے پر 3 ماہ کا ویزہ جاری کردیا

جاتا ہے۔مالدیپ سیاحوں کے درمیان سب سے مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور ہر سیاح ایک مرتبہ یہاں کی سیر کی خواہش ضرور رکھتا ہے۔ اور ہوں بھی کیوں نا؟ کیونکہ یہاں کے ساحل نہایت خوبصورت249 پرکشش اور صاف و شفاف ہیں بلکہ سستا ملک بھی ہے۔ یہ ملک سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ اس خوبصورت ملک کی سیر کے لیے پاکستانی عوام کے مالدیپ میں داخلے کے بعد امیگریشن حکام کی جانب سے 30 دن کا ویزہ جاری کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں