لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی کیونکہ ان کے پاس اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی پیش کرنے کے لئے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط پر نواز شریف کا مؤقف نہیں مانا جاسکتا کیونکہ قطری شہزادے کے خط افسانے پر مبنی ہیں، اگر ایسا ہوا

تو ملک میں کرپشن اور کالے دھن کو پاک کرنے کی نئی روایت پڑ جائے گی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد نے قطر میں 25 سال کاروبار کیا اور اربوں روپے کمائے جن سے لندن میں جائیدادیں خریدی گئیں، لیکن اس کاروبار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے لہذا کسی صورت یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ عدالت ان کا یہ موقف تسلیم کرلے گی۔انہوں نے کہا پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں