p>لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب کے ملازمین اور پینشنرز کے لئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن 30 مارچ کو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل اور تمام اضلاع کے اکاؤنٹس افسران کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنز دو دن قبل جاری کرنے کا

مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق یکم اپریل کو ہفتہ اور دو اپریل کو اتوار ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پیشنز جلد ادا کی جائیں، حکومت کی جانب سے 30 مارچ کو تنخواہیں سرکاری اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی جائیں گی، جنھیں 31 مارچ تک ملازمین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں