>ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشائی ممالک کے طویل دورے کے بعد بیجنگ سے وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ ہوائی اڈے پر چینی وزیر خارجہ ،بیجنگ میں سعودی سفیر اور دوسرے اعلیٰ حکام نے انھیں الوداع کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ملائشیا ،انڈونیشیا ، برونائی دارالسلام ،جاپان اور چین کا ایک ماہ کو محیط دورہ کیا ہے اور ان ممالک کی قیادت کے ساتھ سعودی عرب کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو

مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی ہے اور ان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے متعدد سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ۔خادم الحرمین الشریفین وزراء،سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد لے کر ان ممالک کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے جاپان اور چین کے ساتھ خاص طور پر کاروباری روابط مضبوط بنانے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مذاکرات کیے ں۔یہ ممالک سعودی عرب سے تیل کے بڑے خریدار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں