ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنی قریبی دوست چھت رھت گنی سے شادی منظر عام پر لے آئے۔
کامیڈین کپل شرما کی شادی ایک معمہ بنی ہوئی تھی اوران کے شو کے سیٹ پر بھی نامور اداکار فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کپل سے شادی سے متعلق سوال کرتے تھے لیکن اب کپل شرما اپنی خفیہ شادی منظر عام پر لے آئے ہیں جس نے سب کو چونکا دیا۔
17342758_1464672856896627_182418898445868508_n
https://www.facebook.com/kapilsharmak92481/photos/a.537448436285745.116939.534383099925612/1464672856896627/?type=3
کپل شرما نے فیس بک پر اپنی قریبی دوست چھت رھت گنی کے ساتھ ڈنر کی تصویر شیئر کی ہے جس پر انہوں نے ’’میری اہلیہ سے ملیے جسے میں دپیکا پڈوکون سے زیادہ پیار کرتا ہوں‘‘ نوٹ تحریر ہے جب کہ ٹوئٹر پر بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل نے گنی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا حصہ ہی نہیں بلکہ میری مکمل زندگی ہے اور میں گنی سے بہت محبت کرتا ہوں‘‘۔


جہاں کپل کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہوگیا ہے تو وہیں دوسری جانب انہیں شادی خفیہ رکھنے پرتنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی کپل شرما کی شادی سے متعلق متضاد خبروں کا سلسلہ جاری ہے اور بعض رپورٹس کے مطابق کپل شرما 2014 میں خفیہ طور پر شادی کرچکے ہیں تاہم بعض رپورٹس میں شادی کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کامیڈین کپل شرما فلم’’فرنگی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے رواں سال ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں