>دبئی (این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بدنامی کی وجہ بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا تھی اور اب وہی دہشتگرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کا جو خلاء ہے وہ بہت بڑا المیہ ہے ٗاراکین اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی بجائے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انتخابات وہی جیتے گا جس کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں