اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک) صوبہ خیبرپختونخواکے اضلاع مالاکنڈاور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مالاکنڈ، سوات اوران کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے

باہرنکل آئے ۔آخری اطلاعات تک زلزلے کی وجہ سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔زلزلے کی وجہ سے دونوں شہروں میں بڑی عمارتوں میں لوگ باہرنکل آئے ہیں ۔ابھی تک ان علاقوں میں زلزلے کی شدت اورمرکز کے بارے میں نہیں بتایاگیاہے ۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں