لاہور(آئی این پی) میٹرو بس پر سبسڈی کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش، مسافروں کو فی ٹکٹ 43.86 روپے سبسڈی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2016 کا ریکارڈ پیش کیا گیا ریکارڈ کے مطابق 1 لاکھ 29 ہزار 119 مسافروں نے روزانہ سفر کیا ایک سال میں 4

کروڑ 72 لاکھ 45 ہزار 149 مسافروں نے سفر کیا اسی طرح ایک سال میں 2 ارب 7 کروڑ 19 لاکھ 93 ہزار 840 روپے کی سبسڈی دی گئی بجلی کے بلوں کی مد میں 4 کروڑ 13 ہزار 4 سو 60 روپے کی ادائیگی کی گئی اور جنریٹروں کے ڈیزل کی مد میں 2 کروڑ 97 لاکھ 89 ہزار 452 روپے ادا کیے گئے ہیں۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں