>نیویارک(آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کو بہترین میری ٹائم کی خدمات کے عوض امریکی نیوی حکام کی جانب سے یوایس لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ترجمان نیوی کے مطابق جمعہ کے روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے یوایس فلیٹ فورسز

ہیڈکواٹر زورجینا کا دورہ کیا اور امریکی نیوی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ایڈمرل ذکاء اللہکو امریکی اعزاز لیجن آف میرٹ امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے یوایس نیوی یارڈ امریکا میں دیا اور اس موقع پر دہشتگری کیخلاف پاک نیوی کی کاوشوں کوبھی سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں