>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان نا اہلی کیس جو اتنے دنوں سے الیکشن کمیشن میں پڑا ہوا تھا اب راتوں رات اچانک اس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بظاہر عمران خان کے حق میں ہے لیکن حقیقت میں اس فیصلے کی آڑ میں ایک بڑا کھیل کھیلا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ عمران خان کیخلاف نا اہلی ریفرنس کو اچانک ہی

یہ کہہ کر ختم کر دیا گیا کہ ’’تکنیکی بنیادوں پر ہم اس کا فیصلہ نہیںکر سکتے‘‘۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنے دنوں سے سویا ہوا تھا جو اب اسے یہ پتہ چلا کہ وہ تکنیکی بنیادوں پر یہ کیس سن ہی نہیں سکتے۔ اس کی آڑ میں اصل بات یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں اگر کسی اور اہم شخصیت کے خلاف اس طرح کا فیصلہ کہیں سے آ جاتا ہے تو الیکشن کمیشن اسے بھی خارج کر دے گا اور کہے گا کہ تکنیکی بنیادوں پر ہم یہ نہیں دیکھ سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں