اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی توپھر حکومت مخالف دھرنادیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے ملک میں سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد لگانے پر حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے ایک بار پھر سڑکوں پر اگر دھرنا دینے کا اعلان

کردیا ۔عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد شائع کرنیوالوں کی وہ شدید مزمت کرتے ہیں ۔حکومت اس کام میں ملوث افراد کا پتہ لگا کر فوری سزا دے لیکن حکومت اس معاملے کی آڑ میں سوشل میڈیا کو بند کر کے اپنی کمزوری چھپانا چاہتی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگانے سے باز نہ آئی تو ہماری جماعت ایک بار پھر سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف دھرنا دے گی۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں