>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی نژاد پاکستانی کک باکسر نے پاکستان میں مکس مارشل آرٹس متعارف کرانے کیلئے امریکی فوج کی نوکری کو لات ما ردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسلر بشیر احمد نے پاکستان میں مکس مارشل آرٹس ( ایم ایم اے ) کو متعارف کرانے کیلئے امریکی فوج میں بہترین نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔
فیصل آباد میں پیداہونے والے بشیر احمد نے تین سال کی عمر میں امریکا میں رہائش اختیار کی اور 2005ء میں امریکی ریاست ورجینیا میں رہتے ہوئے برازیلین جو جیٹسو کی مکمل ٹریننگ حاصل کی۔ اس دور کے دوران امریکا میں مکس مارشل آرٹس تیزی سے فروغ پا رہا تھا۔بشیر احمد نے بعد میں ورجینیا میں مقامی بچوں کو مختصر دورانیے کیلئے جو جیٹسو کی ٹریننگ دینا شروع کر دی اور پھر ٹریننگ کیلئے تھائی لینڈ چلا گیا اور وہاں سے ٹریننگ لیکر 2009میں پاکستان واپس لوٹ آیا۔نوجوان نے یہاں آکر اپنے گھر کے اندر ہی ٹریننگ جم قائم کیا اور پھر لاہور آکر ایک بڑا جم کھول لیا جو کچھ عرصے بعد ہی پاکستان کے بڑے اور بہترین جم کے طور پر مشہور ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں