اسلام آباد (آن لائن) سی این جی قیمتیں ڈی ریگولائز ہوتے ہی سی این جی پمپ مالکان نے سی این جی گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی۔ بدھ کے روز سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سمیع خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی این جی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سی این جی نقصان پر بیچ رہے ہیں جلد سی این جی قیمتوں میں اضافہ کریں گے لیکن سی این جی قیمتوں میں اضافہ ایسے کریں گے کہ پٹرول کی قیمتوں سے کم ہی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں