کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیرسندھ منظوروسان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بارے میں ایک نئی پیش گوئی کی ہے ۔منظوروسان نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کو2017میں گھرچلے جاناپڑے گا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمامنظوروسان نے کہاکہ میر ی آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بارے میں پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ وہ 27دسمبرسے پہلے ہی پاکستان پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کے وطن آنے کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک صفحہ پرہونگی ۔جب ان سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جبری برطرفی کے بارے میں سوال کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ نئے سال کی آمد کی وجہ سے آئی جی چھٹیاں منانے گئے ہوں ۔

منظوروسان نے کہاکہ میں اس بات پرحیران ہوں کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان
اوردیگرسیاسی رہنماپاکستان پیپلزپارٹی پرکرپشن کے الزامات لگاتے ہیں لیکن 2017وفاقی وزیرداخلہ کے جانے کاسال ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سال الیکشن کاسال ہوگااورنیاسال پیپلزپارٹی کےلئے خوش قسمتی لائے گااورپارٹی کی نشتوں میںمزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میںمنظورکئے گئے بل پرنظرثانی کی جائے گی اوراس بارے میں مذہبی جماعتوں کے تمام اعتراضات دوردکئے جائیں گے ۔منظوروسان نے کہاکہ ماضی میں ہماری اکثریت کواقلیت میں کس طرح بدلاگیاکیاجمہوری عمل میں ایساہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباداورخیرپورمیں قبضہ گروپوں کے بارے میں سب کومعلوم ہے کہ وہ کون لوگ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں