کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوراورپشاورمیں شوکت خانم کینسرہسپتال کی کامیابی کے بعد عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم ہسپتال قائم کرنے کااعلان کررکھاتھا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کاسنگ بنیاد30دسمبرکورکھیں گے جبکہ سابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے اس ہسپتال کے لئے اپنی ڈی ایچ اے کی زمین سے عطیہ دیاتھا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس ہسپتال کاسنگ بنیاد30دسمبرکورکھیں گے تاہم ابھی تک اس تقریب میں
راحیل شریف کی طرف سے شرکت کرنے کاکوئی اعلان سامنے نہیں آیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں