استبول (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے ترکی میں سفیرایک تقریب کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ترکی میں روس کے سفیرآندرے کارلوف ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران وہاں بیٹھے ایک شخص نے ان پرگولی چلادی جس پروہ سٹیج پرہی گرگئے جبکہ حملہ آورکوسکیورٹی اہلکاروں نے موقع پرہی ہلاک کردیا۔

روسی سفیراندرے کارلوف کوشدیدزخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔روسی سفیرآندرے کارلوف 2003سے ترکی میں سفیرکی حیثیت سے کام کررہے تھے<

اپنا تبصرہ بھیجیں