>لاہو ر(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر کارکنوں کے گلے شکوے ، جملوں کا تبادلہ ، ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دورہ لاہور کے دوران جب جمعہ کے روز پارٹی کارکن ڈاکٹر شاہد صدیق کے گھر پہنچے تو اس وقت ٹائیگرز اور عمران خان کے درمیان گلے شکوے بھی ہوئے ، پارٹی کے کارکن راجہ عابد یونس نے کہا کہ خان صاحب پارٹی کی گروتھ رک گئی ہے ۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر تمہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی کی گروتھ رک گئی ہے۔ ایک اور کارکن محمد مدنی نے کہا کہ خان صاحب میں تو محلے میں کوئی فوتگی نہیں چھوڑتا ، ہر کسی کے دکھ تکلیف پرجاتا ہوں ۔جس پر عمران خان نے کہا کہ تم صرف فوتگیوں پہ ہی رہتے ہو یا پا رٹی کے کوئی دوسرے کام بھی کرتے ہو؟۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں