اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرجنر ل(ر) پرویزمشرف نے انکشاف کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کوملک سے باہرنکالنے میں کرداراداکیا۔ایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ میں بھی آرمی چیف اورراحیل شریف کاباس بھی رہاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میراحترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہناچاہتاکہ پاکستان میں عدالتیں دبائوکے تحت فیصلے کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پس منظرسے ہٹ کرعدالتیں دبائوپرفیصلے دیتی ہیں ۔پرویزمشرف نے کہاکہ حکومت جن ججزپرمیرے خلاف فیصلہ دینے کےلئے دبائو ڈال رہی تھی جنرل راحیل کی وجہ سے حکومت نے وہ دبائوواپس لے لیااورحکومت نے مجھے باہرجانے کی اجازت دیدی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں