ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک )کولمبیامیں طیارے حادثے میں جہاںبرازیل کی فٹبال کی تمام ٹیم ہلا ک ہوگئی تھی لیکن اس ٹیم کاایک کھلاڑی آخری وقت میں اپنی نشت بدلنے کی وجہ سے بچ گیاتھا۔

غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں بچ جانے والے برازیلین کھلاڑی ایلن روشیل نے انکشاف کیاہے کہ ساتھی کھلاڑی کے اصرار پر وہ اپنی جگہ تبدیل کرکے ان کے پاس آکر بیٹھ گیا جو شاید میرے بچ جانے کا سبب بن گیا۔ایلن روشیل نے بتایاکہ میں اپنی نشت نہیں چھوڑناچاہتاتھالیکن میڈیاوالوں کوایک جگہ بٹھانے کےلئے مجھے ٹیم کے ڈائریکٹرنے اپنی نشت چھوڑکرآگے بیٹھنے کاکہااس دوران کے ساتھی کھلاڑی جیکسن فورلمین نےمجھے اپنے ساتھ بیٹھنے پر اصرار کیا تومیں اپنی نشت چھوڑکران کے ساتھ بیٹھ گیا۔

انہوں نے کہاکہ میں اس حادثے میں کیسے بچ گیااورمجھے ایک نئی زندگی ملی ہے لیکن میں کیسے بچ گیایہ سب معاملہ خداہی جانتاہے ۔اس موقع پرایلن روشیل اپنے جذبات پرقابونہ پاسکے اورکہاکہ طیارے کے حادثے کامنظرمیں زندگی بھرنہیں بھلاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں