پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے وفاقی حکومت کوتلور کے شکار پر معذرت کرلی ۔وزرات خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھا گیا تھا جس میں ڈی آئی خان میں قطر سے آئے شہزادے اور خاندان والوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔تاہم خیبرپختونخواحکومت نے وزرات خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے تلور کے شکار پر معذرت کرلی اور خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں