لاہور( این این آئی) جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں میں ڈاکٹروں،پیرامیکل سٹاف اوردیگرعملے کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر نے بتایا کہ نئی بھرتیاں 17دسمبر سے واک ان انٹرویوز کے ذریعے ہوں گی اور 100سے زائد میڈیکل آفیسرز اور وویمن میڈیکل آفیسرز بھرتی کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بھرتیاں پی ایم ڈی سی اور محکمہ صحت پنجاب کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر غلام صابر نے کہا کہ نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے جنرل ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ،محکمہ مال ،محکمہ جنگلات اوردیگرمحکموں کی خالی آسامیوں پربھرتی کااعلان آئند ہ سال جنوری میں کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں