کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت 49ہزار700روپے سے بڑھ کر49ہزار800روپے ہوگئی۔ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے

بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1162ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی49ہزار700روپے سے بڑھ کر49ہزار800روپے پرجاپہنچی۔اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار685روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی

اپنا تبصرہ بھیجیں