کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی آئی اے کے طیارے کی فروخت پر سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا ۔ توجہ دلاو نوٹس پر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایک طیارہ غیر قانونی طور پر فروخت کردیا ہے۔پی آئی اے کا طیارہ ٹینڈر کھولنے سے قبل جرمنی کی کمپنی کے حوالے کیا گیا ۔

پی آئی اے کا قابل پرواز طیارہ 53 لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا ہے جب کہ طیارے کی اصلی قیمت کئی ملین ڈالرز میں تھی۔ پی آئی اے کا طیارہ اسرائیلی فلم میں پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے توجہ دلاو نوٹس میں کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دن دیہاڑے فروخت کردیا ہے۔ پی آئی اے کے طیارے کے فروخت کا معاملہ ایوان بالا میں زیر بحث لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں