ملتان (این این آئی) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا تو حکومت کیسے چلے گی ٗدوسرے دن ہی الیکشن کروانے پڑیں گے۔عمران خان کو بھی کہتا ہوں پارلیمنٹ میں بیٹھیں ،ڈسٹرکٹ بار روم میں خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبے کے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلوچستان میں بھی تحریک چلے گی تو کہا جائے گا کہ انڈیا مداخلت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی صوبے بنا دئیے گئے وہاں 35 صوبے ہیں۔ اگر صوبے بننے سے پاکستان مضبوط ہوتا ہے تو اسے کمزور مت کریں۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ میاں صاحب پارلیمنٹ جائیں، بیٹھیں، ادارے کو عزت دیں اور عمران خان کو بھی کہتا ہوں پارلیمنٹ میں بیٹھیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اخلاقی طور پر کمزور ہوئی ہے ۔پانامہ سیاسی مسئلہ ہے سیاسی طور پر حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسئلوں میں لگے ہوتے ہیں پھر وردی والے اٹھتے ہیں کہ ہم بیڑا پار لگاتے

اپنا تبصرہ بھیجیں