اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فاطمہ جناح پارک میں سولر لائیٹنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی ایک گھنٹے تاخیر سے آمد پر سعودی سفیر فنکشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔موقر قومی اخبار نوائے وقت کے مطابق تقریب کا وقت تین بجے طے تھا تاہم مہمان خصوصی وفاقی وزیر سنیٹر اسحاق ڈار ایک گھنٹے کی تاخیر سے چار بجے ایونٹ میں تشریف لائے جس پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عبداللہ الاظہر انی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جبکہ دیگر شرکاء وفاقی وزیر کی آمد کے لیے بے چینی سے انتظار کرتے رہے۔اخبار کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی تاخیر پر سعودی سفیر جو بطور مہمان فنکشن میں شریک تھے وہ خاصے ناراض دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں